اسلام آباد۔7 نومبر(اے پی پی(وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنا غیر موزوں ہے، کچھ جماعتوں کی طرف سے انتخابات کو متنازعہ بنا کر اس میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قبل از وقت اسمبلی تحلیل کی بات وہ لوگ کرتے ہیں جنہوں چار سال جھوٹ بولنے اور اداروں کی تضحیک کرنے کے سوا کچھ …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا اور نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔7 نومبر(اے پی پی(وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنا غیر موزوں ہے، کچھ جماعتوں کی طرف سے انتخابات کو متنازعہ بنا کر اس میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قبل از وقت اسمبلی تحلیل کی بات وہ لوگ کرتے ہیں جنہوں چار سال جھوٹ بولنے اور اداروں کی تضحیک کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا،عمران خان رات کو جلسوں میں کھڑے ہوکر بد تہذہبی، بدتمیزی اور گالیوں کا پاور شو کرتے ہیں اور پھر اداروں اور عدالتوں کو متنازعہ بناتے ہیں، ان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوتی ، پرسوں جلسے میں عمران خان نے کہا کہ 2013 میں ایک بریگیدئر نے پنجاب میں ن لیگ کو جتوایا، جو لوگ ادروں کو متنازعہ بناتے ہیں، ان پر کوئی نوٹس کیوں نہیں لیا جاتا، افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہیں، وہ ہماری سرحدوں پر لڑ رہی ہیں، وہ عدالتیں اور آئین و قانون جن کے سامنے ہم پیش ہو رہے ہیں، ایک شخص روز رات کو کھڑے ہوکر ان عدالتوں اور اداروں کو متنازعہ بناتا ہے،جھوٹے الزامات کے باوجود نواز شریف اور ان خاندان عدالتوں میں پیش ہوا ، جے آئی ٹی نے پوری دنیا سے ثبوتوں کے صندوق اکٹھے کیے مگر دو مرتبہ وزیر اعلیٰ اور تین مرتبہ وزیرا عظم بننے کے باوجود کرپشن کی ایک بھی چیز ثابت نہیں ہوئی اور فیصلہ اقامے پر سنایا گیا ، تاثر دیا جاتا تھا کہ سپریم کورٹ، جے آئی ٹی اور نیب کورٹ سے بھاگا جا رہا ہے مگر نواز شریف اپنی بیٹی اور داماد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے اداروں کے ساتھ ٹکراﺅ کا تاثر غلط ہے، مسلم لیگ ن کا ایک موقف ضرور ہے، مسلم لیگ کی ٹھہراﺅ کی پالیسی بہت پرانی ہے کیونکہ ان کے لیڈر اور قائد میں بہت ٹھہراﺅ ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا اور نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ہیں کیونکہ ان کے دل میں کوئی چور نہیں ہے اور ان کو پتا ہے کہ انہوں نے کوئی چوری نہیں کی، تو یہ تاثر زائل ہو گیا ہے کہ وہ عدالت سے بھاگ رہے ہیں۔








