وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے یورپی پارلیمنٹ کے چار رکنی وفد کی ملاقات،پاکستان نے اپنے عوام، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے مشترکہ عزم اور قربانیوں کے باعث دہشتگردی کی لہر کو روک دیا،خواجہ آصف اسلام آباد۔7 نومبر(اے پی پی( وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے منگل کو یورپی پارلیمنٹ کے 4 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ ہالینڈ کے پیٹروان ڈیلن کی سربراہی میں پاکستان …
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے یورپی پارلیمنٹ کے چار رکنی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے یورپی پارلیمنٹ کے چار رکنی وفد کی ملاقات،پاکستان نے اپنے عوام، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے مشترکہ عزم اور قربانیوں کے باعث دہشتگردی کی لہر کو روک دیا،خواجہ آصف
اسلام آباد۔7 نومبر(اے پی پی( وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے منگل کو یورپی پارلیمنٹ کے 4 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ ہالینڈ کے پیٹروان ڈیلن کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر آنے والا گروپ یورپی یونین کے کنزرویٹو اور اصلاح پسند گروپ (ای سی آر) کی نمائندگی کر رہا ہے جو کہ یورپی پارلیمنٹ کا تیسرا بڑا سیاسی گروپ ہے۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان وسیع البنیاد تعلقات پر اطمینان ظاہر کیا اور یورپی پارلیمنٹ کی حمایت بالخصوص جی ایس پی پلس سکیم میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے وفد کو ملک میں اقتصادی اور سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے عوام، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے مشترکہ عزم اور قربانیوں کے باعث دہشتگردی کی لہر کو روک دیا ہے۔ انہوں نے فریقین کے درمیان پارلیمانی رابطوں کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ خطے میں امن و سلامتی کے قیام میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے وفد نے فریقین کے باہمی مفاد میں پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ وفد نے وزیر خارجہ کو یورپی ممالک کے کنزرویٹو اور اصلاح پسند گروپ کی ترجیحات کے حوالے سے آگاہ کیا، جمہوریت، انسانی حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








