گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کابجٹ اجلاس 17جون کو طلب کرلیا
گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کابجٹ اجلاس 17جون کو طلب کرلیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 15 جون (اے پی پی):گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کابجٹ اجلاس 17جون کو طلب کرلیا۔ پیر کو گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے آئین کے آرٹیکل 109(a) کے تحت بلوچستان صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کر لیا۔
اسمبلی کا اجلاس بروز بدھ مورخہ 17 جون 2026 بوقت سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاران اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہوگا۔
جبکہ تمام سرکاری و غیر سرکاری مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔








