تھانہ مبینہ ٹائون پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں
اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار،اسلحہ ، موبائل فونزو موٹر سائیکلیں برآمد

مزید خبریں
کراچی۔ 15 جون (اے پی پی):تھانہ مبینہ ٹائون پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں۔پیر کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں شہریار، ہیری، زوہیب عرف بابا، سعید عرف بھائی اور حبیب اللہ شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔








