چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہےجس کے نتیجے میں دو بہادر پائلٹس، فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طہٰ عباسی شہید ہوگئے۔پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے یہ بہادر سپوت اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران عظیم قربانی دے کر قوم کے لئے مثال قائم کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس دکھ کی گھڑی میں شہداء کے اہلِخانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم پاک فضائیہ کی خدمات، قربانیوں اور دفاعِ وطن کے لئے اس کے عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے شہداء کے اہلِخانہ اور پاک فضائیہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبرِ جمیل دے۔