راولپنڈی۔7 نومبر(اے پی پی( پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ہے، پاکستان اور ایران نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، دونوں ممالک کی فوجی قیادت نے سیکورٹی تعاون بڑھانے کیلئے باہمی رابطے جاری رکھنے …
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کی تہران میں ایرانی فوج کے جنرل سٹاف آفیسر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
راولپنڈی۔7 نومبر(اے پی پی( پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ہے، پاکستان اور ایران نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، دونوں ممالک کی فوجی قیادت نے سیکورٹی تعاون بڑھانے کیلئے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو تہران میں ایرانی فوج کے جنرل سٹاف آفیسر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران مہمان نوازی پر ایران کی حکومت اور فوج کا شکرگزار ہوں۔ چیف آف آرمی سٹاف دوستی اور تعاون کا پیغام لائے اور انہوں نے پاک ایران سرحد کو امن اور دوستی کی سرحد قرار دیا۔ جنرل آصف غفور نے ایران کے ذرائع ابلاغ کو دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں، کامیابیوں اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور اس کے خاتمہ کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے، ہم نے افغان سرحد کے قریب سب کچھ اپنی حدود میں کیا ہے، پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش افغانستان میں پھیل رہی ہے جو خطے کیلئے خطرہ ہے، اس خطرے سے نمٹنے کیلئے علاقائی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد پر موثر اقدامات کئے ہیں، دہشتگرد پاک ایران سرحد کی موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاک ایران سرحد پر سیکورٹی میں اضافہ باہمی مفاد میں ہے۔








