فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے ایم پی اے راجہ صغیر کی جانب سے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری

کلر سیداں میں صاف پانی کی فراہمی کا بڑا اقدام، فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری۔شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

کلرسیداں، 15 جون (اے پی پی):کلر سیداں میں صاف پانی کی فراہمی کا بڑا اقدام، فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری۔شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کلر سیداں شہر میں قائم دو غیر فعال فلٹریشن پلانٹس کی بحالی، مرمت اور جدید مشینری کی تنصیب کے لیے 50 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کر دی گئی ہے، جس کے بعد تعمیراتی اور بحالی کا کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ گرلز سکول کلر سیداں کے قریب قائم صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس گزشتہ طویل عرصے سے غیر فعال تھے، جس کے باعث شہریوں کو صاف اور معیاری پینے کے پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا تھا عوامی مطالبے پر حلقہ کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے دونوں فلٹریشن پلانٹس کی مرمت، بحالی اور نئی مشینری کی تنصیب کے لیے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کی، جس سے منصوبے پر عملی کام کا آغاز ہو گیا ہے۔میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز منظر حسین نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول کے ساتھ قائم فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی و مرمتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

مزید خبریں