ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان نے شہید حکیم محمد سعیدؒ کے مشن "خدمتِ انسانیت” کو جاری رکھتے ہوئے صدر ہمدرد فاؤنڈیشن سعدیہ راشد کی ہدایات پر شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا
شدید گرمی ،ہیٹ ویو کے دوران ہمدرد فاؤنڈیشن کے فری میڈیکل کیمپس، شہریوں کو طبی سہولیات اور ٹھنڈے مشروبات کی فراہمی

مزید خبریں
راولپنڈی۔15جون (اے پی پی):ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان نے شہید حکیم محمد سعیدؒ کے مشن "خدمتِ انسانیت” کو جاری رکھتے ہوئے صدر ہمدرد فاؤنڈیشن سعدیہ راشد کی ہدایات پر شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا۔ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے پیرودھائی، ڈھوک حسو، ریلوے روڈ، نصیر آباد، گولڑہ موڑ اور گرجا روڈ سمیت مختلف مقامات پر لگائے گئے کیمپوں میں شہریوں کو مفت طبی معائنہ اور مشاورت فراہم کی گئی جبکہ شدید گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے ہمدرد کے مقبول مشروب روح افزا ء کے علاوہ روح میلن، روح سندھو اور روح سبز بھی پیش کئے گئے۔کیمپس میں موجود طبی ماہرین نے شہریوں کو ہیٹ ویو، گرم لو، جسم میں پانی کی کمی، ہیٹ سٹروک اور گرمی سے پیدا ہونے والی دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے مفید احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا اور زیادہ پانی پینے، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی۔اس موقع پر کہا گیا کہ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان صحتِ عامہ کی بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور شہید حکیم محمد سعیدؒ کے فلاحی وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ملک بھر میں انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے موجودہ حالات میں عوامی خدمت کا یہ سلسلہ مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔فری میڈیکل کیمپوں سے استفادہ کرنے والے شہریوں نے ہمدرد فاؤنڈیشن کی اس فلاحی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے عوامی خدمت کا قابلِ قدر اقدام قرار دیا۔ شرکاء نے صدر ہمدرد فاؤنڈیشن سعدیہ راشد کی قیادت میں شہید حکیم محمد سعیدؒ کے مشن’’خدمتِ انسانیت‘‘ کو جاری رکھنے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور ادارہ ہمدرد کی مزید ترقی، استحکام اور سعدیہ راشد کی صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔








