پاکستان ریلوے نے 14 جون کو صادق آباد ریلوے اسٹیشن پر ہزارہ ایکسپریس (11-اپ) کی پاور وین نمبر 4737 میں آگ لگنے کے واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے اعلی ٰسطح کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے
ریلوے انتظامیہ کا ہزارہ ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگنے کے واقعہ کی انکوائری کا فیصلہ

مزید خبریں
لاہور۔15جون (اے پی پی):پاکستان ریلوے نے 14 جون کو صادق آباد ریلوے اسٹیشن پر ہزارہ ایکسپریس (11-اپ) کی پاور وین نمبر 4737 میں آگ لگنے کے واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے اعلی ٰسطح کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے عامر نثار چوہدری حادثے کی باقاعدہ تحقیقات کریں گے۔ انکوائری 16 اور 17 جون کو خانپور ریلوے اسٹیشن پر صبح 9 بجے منعقد ہوگی، جہاں واقعہ کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس اس حادثے سے متعلق معلومات، شواہد یا عینی شاہد کی حیثیت سے کوئی بیان موجود ہے تو وہ مقررہ تاریخوں میں خانپور ریلوے اسٹیشن پر حاضر ہو کر انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جو ذاتی طور پر انکوائری میں شرکت نہیں کر سکتے، وہ اپنی معلومات یا تحریری بیان 20 جون تک فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے کے دفترریلوے ہیڈ کوارٹر آفس علامہ اقبال روڈ لاہور کے پتہ پرارسال کر سکتے ہیں۔پاکستان ریلوے کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں حادثے کی وجوہات اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔








