ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شیشہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے15دکانیں سیل کرکے18افراد کوگرفتارکرلیاہے ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے مسجد روڈ پر شیشہ (چلم)اور اس سے متعلقہ سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی
ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی شیشہ کے سامان کی فروخت کے خلاف کارروائی،15 دکانیں سیل، 18 افراد گرفتار

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 15 جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شیشہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 دکانیں سیل کرکے18افراد کوگرفتارکرلیاہے ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے مسجد روڈ پر شیشہ (چلم)اور اس سے متعلقہ سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)محمد امیر حمزہ اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے کی۔کارروائی کے دوران 15 دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی اور ممنوعہ اشیا کی فروخت کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔








