پنجاب اسمبلی کے 43ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری ، صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن سالانہ بجٹ پیش کرینگے

پنجاب اسمبلی کے 43ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری ، صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن سالانہ بجٹ پیش کرینگے

لاہور۔15جون (اے پی پی):پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی کے 43ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ اجلاس 16 جون بروز منگل دوپہر 2 بجے اسمبلی ہال میں شروع ہوگا اور مالی سال 2026-27 کے صوبائی بجٹ کی پیشکش کے لیے مخصوص ہوگا۔ایجنڈے کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن مالی سال 2026-27 کا سالانہ بجٹ ایوان میں پیش کریں گے اور بجٹ تقریر کریں گے۔

وزیر خزانہ مالی سال 2025-26 سے متعلق سپلیمنٹری بجٹ بھی اسمبلی میں پیش کریں گے۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر پنجاب فنانس بل 2026 بھی متعارف کروائیں گے جبکہ پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے سیکشن 5 اور سیکشن 76 میں مجوزہ ترامیم سے متعلق نوٹیفکیشن بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر خزانہ مالی سال 2026-27 کے حوالے سے فیسکل رسک اسٹیٹمنٹ بھی ایوان میں پیش کریں گے۔ بجٹ اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات، محصولات کے اہداف اور حکومتی مالیاتی پالیسیوں کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں