وزیراعلی مریم نواز کا پاکستان کی کاوشوں سے ہونے والے ایران ۔امریکہ امن معاہدے کا خیرمقدم

وزیراعلی مریم نواز کا پاکستان کی کاوشوں سے ہونے والے ایران ۔امریکہ امن معاہدے کا خیرمقدم

لاہور۔15جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی کاوشوں سے ہونے والے ایران۔امریکہ امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیاسی،عسکری اور سفارتی قیادت کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ پاکستان نے دنیا کو معاشی تباہی، خونریزی اور عالمی بحران سے بچایا ، پاکستان کی عالمی سفارت کاری نے دنیا میں امن کا نیا سورج طلوع کر دیا، پنجاب پورے پاکستان کے ساتھ مل کر وزیر اعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو سلام پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کا سر دنیا بھر میں فخر سے بلند کر دیا ، تاریخ گواہ رہے گی کہ جب دنیا کو پاکستان کی ضرورت پڑی توپاکستان نے مایوس نہیں کیا، پاکستان کی سفارتی کامیابی پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے جنگ کے شعلوں کو مذاکرات کی روشنی میں بدل دیا، پاکستان نے دنیا کو معاشی بحران سے بچا کر انسانیت کی عظیم خدمت انجام دی، پاکستان آج پوری دنیا کے لیے امن، تدبر اور ذمہ دار قیادت کی مثال بن چکا ہے۔

مزید خبریں