پاکستان سکواش ٹیم تیسری ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ملائیشیا روانہ
پاکستان سکواش ٹیم تیسری ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ملائیشیا روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):پاکستان سکواش ٹیم پیر کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تیسری ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ 2026 میں شرکت کے لئے ملائیشیا روانہ ہو گئی۔ یہ چیمپئن شپ 18 سے 21 جون 2026 تک سراوک، ملائیشیا میں منعقد ہوگی۔
ٹیم کی قیادت پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ایئر کموڈور (ر) عامر نواز کر رہے ہیں جبکہ فہیم گل ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان نے اس باوقار ایونٹ میں دو ٹیمیں میدان میں اتاری ہیں۔ ٹیم نمبر 1 میں نور زمان، ورلڈ جونیئر چیمپئن انڈر 23 (2025) اور ناصر اقبال، پاکستان کے تجربہ کار اور صفِ اول کے کھلاڑی ہیں جبکہ ٹیم نمبر 2 میں حمزہ خان، ورلڈ جونیئر چیمپئن 2023 اور محمد عاصم خان، پاکستان کے تجربہ کار اور نمایاں کھلاڑی شامل ہیں۔
گزشتہ سال پاکستان نے ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ 2025 میں ایک ٹیم کے ساتھ شرکت کی تھی اور سراوک ، ملائیشیا میں منعقدہ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ (سلور میڈل) حاصل کیا تھا۔







