سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے ارکان نے جون کے دوسرے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں سے مزید دو ہزار 45 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹا دیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ان میں ایک ہزار 927 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، 98 اینٹی ٹینک، 18 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور دو دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائسز شامل ہیں۔
سعودی پراجیکٹ کے تحت یمن میں مزید دو ہزار سے زائد بارودی سرنگیں تلف

مزید خبریں
صنعا۔16جون (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے ارکان نے جون کے دوسرے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں سے مزید دو ہزار 45 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹا دیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ان میں ایک ہزار 927 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، 98 اینٹی ٹینک، 18 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور دو دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائسز شامل ہیں۔جون کے آغاز سے اب تک دو ہزار 843 بارودی سرنگوں کو ہٹایا گیا جبکہ 2018 میں پراجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 67 ہزار 182 بارودی سرنگوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔
دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو زمین میں بچھایا گیا تھا جو عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ بن رہا تھا۔اردو نیوز کے مطابق پراجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔
انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جاسکے۔سعودی عرب مسام پراجیکٹ کے تحت یمن سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد سویلین سیفٹی کو بڑھانا، یمنی عوام کو محفوظ اور باوقار زندگی گزارنے میں مدد دینا ہے۔








