سعودی عرب میں کارکنوں کے دھوپ میں کام کرنے پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد

سعودی عرب میں کارکنوں کے دھوپ میں کام کرنے پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں کے کارکنوں کے لیے 15 ستمبر تک براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی ہوگی۔

ریاض۔16جون (اے پی پی):سعودی عرب میں کارکنوں کے دھوپ میں کام کرنے پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں کے کارکنوں کے لیے 15 ستمبر تک براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی ہوگی۔

نیشنل کونسل فار اکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے تعاون سے یہ پابندی دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک 3 ماہ کے لیے عائد رہے گی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں کارکنوں کی سیفٹی اور صحت کو یقینی بنانا اور شدید گرمی سے جڑے اکیوپیشنل خطرات کو کم کرنا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے گزشتہ برسوں میں مثبت نتائج حاصل کیے گئے جبکہ 2025 میں تعمیل کی شرح 94 فیصد تک پہنچ گئی۔وزارت نے آجروں پر زور دیا کہ وہ ضابطے کے مطابق کام کی ٹائمنگ کو منظم کریں اور کام کے مقامات پر ضروری حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔ان اقدامات میں پینے کا پانی، ریسٹ ایریا، شیڈڈ ایریا اور کارکنوں کے لیے حفاظتی سامان کی فراہمی شامل ہے۔

واضح رہے کہ وزارت افرادی قوت کی جانب سے ملکی سطح پر مختلف ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو اس امر کا جائزہ لیتی ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی تو نہیں کی جا رہی۔