اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کا امریکا ایران معاہدے کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر انالینا بیئربوک نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق انالینا بیئربوک نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل اسمبلی کی صدر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اس بیان کا اعادہ کرتی ہیں، جس میں امریکا اور ایران کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے دشمنی …

اقوام متحدہ ۔16جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر انالینا بیئربوک نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق انالینا بیئربوک نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل اسمبلی کی صدر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اس بیان کا اعادہ کرتی ہیں، جس میں امریکا اور ایران کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے دشمنی کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ماہ کی لڑائی کے نتیجے میں ہزاروں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے، شہری بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوا، خطے میں عدم استحکام پیدا ہوا اور عالمی معیشت کو شدید دھچکا پہنچا۔

انہوں نے ثالثی کرنے والے فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ فوری اور مستقل جنگ بندی کی مکمل پاسداری کریں، جس میں لبنان بھی شامل ہے، اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے مطابق تمام تنازعات کے سفارتی حل تلاش کریں۔بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام، خطے کے تمام ممالک اور عوام کے تحفظ و سلامتی کو یقینی بنانے اور بے گناہ شہریوں کی تکالیف کے خاتمے کا یہی واحد راستہ ہے۔

مزید خبریں