نوشہرہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ڈکیٹ گروہ سے تعلق رکھنے والا اشتہاری مجرم ہلاک ہوگیا۔ترجمان نوشہرہ پولیس کے مطابق تھانہ پبی پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پبی ایاز خان کو اطلاع ملی کہ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم یاسین اپنے ساتھی عرفان کے ہمراہ ڈاگئی جدید کی حدود میں کسی واردات کی نیت سے موجود ہے۔
نوشہرہ، پولیس مقابلے میں اشتہاری مجرم ہلاک

مزید خبریں
پشاور۔ 16 جون (اے پی پی):نوشہرہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ڈکیٹ گروہ سے تعلق رکھنے والا اشتہاری مجرم ہلاک ہوگیا۔ترجمان نوشہرہ پولیس کے مطابق تھانہ پبی پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پبی ایاز خان کو اطلاع ملی کہ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم یاسین اپنے ساتھی عرفان کے ہمراہ ڈاگئی جدید کی حدود میں کسی واردات کی نیت سے موجود ہے۔
اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ پبی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کچہ لارہ ڈاگئی جدید پہنچے تو پہلے سے گھات لگائےمجرمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے ۔پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔سرچ آپریشن کے دوران اشتہاری محرم یاسین مردہ حالت میں پایا گیا ۔
پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ و موٹر سائیکل قبضہ میں لےلیا۔ملزم کا دوسرا ساتھی عرفان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا ۔جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








