ضلع مردان کے علاقے کھنڈرے گڑھی کپورہ میں اراضی تنازعہ پر دو خواتین سمیت تین افراد کوقتل کر دیا گیا۔ترجمان مردان پولیس کے مطابق گھر کے اندر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جہاں فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین مسماۃ (ر) اور (س) سمیت اجمل نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
مردان ،اراضی تنازعہ پر دو خواتین سمیت تین افراد قتل

مزید خبریں
پشاور۔ 16 جون (اے پی پی):ضلع مردان کے علاقے کھنڈرے گڑھی کپورہ میں اراضی تنازعہ پر دو خواتین سمیت تین افراد کوقتل کر دیا گیا۔ترجمان مردان پولیس کے مطابق گھر کے اندر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جہاں فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین مسماۃ (ر) اور (س) سمیت اجمل نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے مقتولین کے لواحقین کی ایماء پرملزمان بلال، مبصر، نورالبصور، علی زمان اور شاہ فاضل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولین اور ملزمان قریبی رشتہ دار ہیں ۔








