فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے ساحل کے قریب 8 جون کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعدادبڑھ کر 68 ہو گئی ہے جبکہ 33 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
فلپائن ، زلزلے سے اموات کی تعدادبڑھ کر 68 ہو گئی ، 33 افراد تاحال لاپتہ

مزید خبریں
منیلا۔16جون (اے پی پی):فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے ساحل کے قریب 8 جون کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعدادبڑھ کر 68 ہو گئی ہے جبکہ 33 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ شنہوا کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) نے منگل کو رپورٹ میں بتایا کہ زلزلے سے 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد گھرانے متاثر ہوئے ہیں، جن میں تقریباً 13 لاکھ 80 ہزار افراد شامل ہیں۔
تقریباً 68 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 12 ہزار سے زائد مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 37 منٹ پر زیرزمین 33 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس کا مرکز سرنگانی صوبے کے شہر ماسم کے ساحل سے 32 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔








