سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی زیرِ صدارت امام بارگاہوں کے متولیان کا اجلاس

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی زیرِ صدارت منگل کے روز امام بارگاہوں کے متولیان اور اہلِ تشیع رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان ، ڈویژنل ایس پیز، ٹریفک پولیس آفیسرز سمیت دیگر پولیس افسران اور متولیان امداد حسین، اعزاز بنگش، شہزاد عباس، غلام اصغر، سید الیاس حسین زیدی، …

پشاور۔ 16 جون (اے پی پی):سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی زیرِ صدارت منگل کے روز امام بارگاہوں کے متولیان اور اہلِ تشیع رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان ، ڈویژنل ایس پیز، ٹریفک پولیس آفیسرز سمیت دیگر پولیس افسران اور متولیان امداد حسین، اعزاز بنگش، شہزاد عباس، غلام اصغر، سید الیاس حسین زیدی، ملک پرویز، مزید عباس اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ میٹنگ کا مقصد محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوسوں، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانا، باہمی مشاورت کے ذریعے تجاویز حاصل کرنا اور مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے ذمہ داران کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن قائم ہے اور ماضی کی طرح امسال بھی باہمی تعاون سے محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اقلیتی برادری سمیت تمام مذہبی مقامات اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جامع سکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔میٹنگ کے دوران متولیان اور مذہبی رہنماؤں نے محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کیلئے پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ماضی کی طرح امسال بھی پولیس اور دیگر انتظامی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔