حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ میں نے زندگی اُس شخص کے ساتھ جوڑی جس نے کشمیر کے لیے اپنی آزادی قربان کر دی، کشمیریوں کے حقوق کی بات کرنا میرا حق ہے
کشمیریوں کے حقوق کی بات کرنا میرا حق ہے،مشعال ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ میں نے زندگی اُس شخص کے ساتھ جوڑی جس نے کشمیر کے لیے اپنی آزادی قربان کر دی، کشمیریوں کے حقوق کی بات کرنا میرا حق ہے،یاسین ملک کی قربانیوں پر سوال اٹھانے والوں کو پہلے اپنا کردار دیکھنا چاہیبے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کی بات کرنا میرا حق ہے، میں نہ پہلے خاموش تھی، نہ اب خاموش رہوں گی۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کو معلوم ہے کہ کون ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کون صرف بیان بازی تک محدود ہے، کشمیر کے لیے قربانیاں دینے والوں کی توہین کسی صورت برداشت نہیں ،مشعال ملک نے کہا کہ اگر کشمیر کے حق کی بات کرنا جرم ہے تو میں یہ جرم کرتی رہوں گی۔








