ایران امریکا امن معاہدہ ،خیبرپختونخوا کے عوام فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کاوشوں کے معترف

ایران امریکا امن معاہدہ ،خیبرپختونخوا کے عوام فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کاوشوں کے معترف ہیں۔تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں قیام امن اورایران امریکا معاہدہ میں پاکستانی کاوشوں کا دنیا بھرمیں اعتراف کیا جارہا ہے

پشاور۔16جون (اے پی پی):ایران امریکا امن معاہدہ ،خیبرپختونخوا کے عوام فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کاوشوں کے معترف ہیں۔تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں قیام امن اورایران امریکا معاہدہ میں پاکستانی کاوشوں کا دنیا بھرمیں اعتراف کیا جارہا ہے۔خیبرپختونخوا کے شہریوں نے بھی پاکستان کی امن کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیراورپاکستان نے امن عمل میں اہم کردارادا کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جو کہا وہ کردکھایا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ثابت کردیا کہ پاکستان دنیا کے فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایران امریکا امن معاہدہ میں اہم کردار ادا کرنے پرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے شکرگزار ہیں، پاکستان نے پوری دنیا کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچانے میں اپنا کردار ادا کیا،پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور سفارت کاری کے فروغ کیلئے ایسا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا،ہم اپنے ملک اورافواج پر فخرکرتے ہیں اورانہیں ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ایران امریکا امن معاہدہ سے پاکستان دنیا بھرمیں انتہائی معتبرعالمی ثالث کے طورپرسامنے آیا ہے۔