عدالت پیشی پر جانے والے چار افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا چار افراد کی نماز جنازہ آبائی گاوں 30دس آر ادا کردی گئی ہزاروں افراد کی شرکت ہر آنکھ اشکبار فضا سوگوار شفاء اللہ ولد سیف اللہ کا. کزن ہے کی مدعیت میں تھانہ سٹی
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے چار افراد کی نماز جنازہ ادا ، مقدمہ درج

مزید خبریں
خانیوال ۔ 16 جون (اے پی پی):عدالت پیشی پر جانے والے چار افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا چار افراد کی نماز جنازہ آبائی گاوں 30 دس آر ادا کردی گئی ہزاروں افراد کی شرکت ہر آنکھ اشکبار فضا سوگوار شفاء اللہ ولد سیف اللہ کا. کزن ہے کی مدعیت میں تھانہ سٹی . میں مقدمہ درج ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خانیوال سے چار کلو میٹر دور نیازی چوک پر چار کار سوار افراد کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جب وہ پیشی کے لیےعدالت پیشی پر جارہے تھے-اس افسوسناک واقعہ کا تھانہ سٹی خانیوال مین مقدمہ نمبر 644/26 زیر دفعات 302، 148 اور 149 ت پ ایک نامزد اور نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔پولیس تھانہ سٹی کے مطابق مقدمہ مقتولین کے قریبی رشتہ دار شفاء اللہ خان ولد سیف اللہ خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقتولین ذکاء اللہ خان، ہدایت اللہ خان، محمد اسماعیل خان اور عبدالمجید خان ویگنئیر سفید کار نمر LEA-6265 میں سوار ہو کر عدالت پیشی کے لیے جا رہے تھے جبکہ مدعی اور دیگر گواہان موٹر سائیکل پر ان کے پیچھے آ رہے تھے۔کہ راستہ میں ایک سفید رنگ کی کیا پرائیڈ کار بغیر نمبر جیسے نامعلوم شخص چلا رہا تاور متعدد موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے مقتولین کی گاڑی کا راستہ روک لیا۔ ملزمان نے گاڑی کو ٹکر مار کر رفتار کم کی اور پھر کلاشنکوفوں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مدعی کے مطابق ملزمان میں سید فیصل شاہ نامی شخص بھی شامل تھا جبکہ دیگر نامعلوم افراد بھی اس کے ہمراہ تھے۔ ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وقوعہ سابقہ دشمنی اور ایک مقدمہ نمبر26 /165 تھانہ کچا کھوہ قتلِ اقدام (324) کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔علاقہ میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعہ کے بعد خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد اور نامعلوم ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اور عبرتناک سزا دی جائے ان کا کہنا تھا کہ ملزمان خواہ کتنے ہی خطرناک نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گئے اور کسی کو ضلع کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی








