ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے چاروں اطراف بہترین پبلک واش رومز کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں، لواحقین اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے بورڈ آف گورنرز کے ویژن کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی کی ہدایت پر ہسپتال کے چاروں اطراف بہترین اور معیاری پبلک واش رومز کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جو بہت …
ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے چاروں اطراف بہترین پبلک واش رومز کی تعمیر کا آغاز

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 16 جون (اے پی پی):ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے چاروں اطراف بہترین پبلک واش رومز کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں، لواحقین اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے بورڈ آف گورنرز کے ویژن کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی کی ہدایت پر ہسپتال کے چاروں اطراف بہترین اور معیاری پبلک واش رومز کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جو بہت جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔ ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے مطابق ہسپتال کے مختلف وارڈز میں موجود واش رومز کی رینوویشن اور اپ گریڈیشن کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو صاف ستھرا، محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے، جدید معیار کے مطابق واش رومز میں صفائی، نکاسی آب اور بنیادی سہولیات کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عوام کی جانب سے واش رومز کی کمی اور ناقص حالت کے حوالہ سے شکایات موصول ہو رہی تھیں جس کے پیش نظر اس اہم منصوبہ کا آغاز کیا گیا، اس اقدام کا مقصد مریضوں اور ان کے لواحقین کو درپیش مشکلات کا خاتمہ اور ہسپتال میں عوامی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی کا کہنا ہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے افراد کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صاف ستھرے اور معیاری واش رومز ایک مہذب اور مریض دوست ہسپتال کی بنیادی ضرورت ہیں۔ بورڈ آف گورنرز اور ہسپتال انتظامیہ اس عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو ایک جدید، صاف ستھرا اور عوام دوست طبی ادارہ بنایا جائے جہاں علاج کے ساتھ ساتھ مریضوں اور ان کے لواحقین کو بہترین سہولیات بھی میسر ہوں، عوامی خدمت اور سہولت کی فراہمی ہی بورڈ آف گورنرز اور ہسپتال انتظامیہ کا بنیادی ویژن ہے۔








