محرالحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی فضا ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے، فیصل ممتاز راٹھور

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ محرالحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی فضا ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے۔منگل کو یہاں جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں ایثار، قربانی، صبر اور رواداری کا درس دیتا ہے

مظفرآباد ۔16جون (اے پی پی):وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ محرالحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی فضا ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے۔منگل کو یہاں جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں ایثار، قربانی، صبر اور رواداری کا درس دیتا ہے۔فیصل ممتاز راٹھور نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں،پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ رہیں، تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز محرم الحرام کے دوران فیلڈ میں موجود رہیں،انتظامیہ امام بارگاہوں اور عزاء خانوں کے منتظمین سے مسلسل رابطہ اور تعاون کو یقینی بنائے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے مقررہ روٹس پر عزاداروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں، بین المسالک ہم آہنگی، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی فضا ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے،شدید گرمی کے پیش نظر جلوسوں کے راستوں پر پینے کے پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عزاداران کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں، محرم الحرام کے دوران علماء کرام امن، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔