گوجرانوالہ،ستھرا پنجاب پروگرام کےتحت چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ستھرا پنجاب، صاف ستھرا پنجاب” ویژن کے تحت شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایات پر

گوجرانوالہ۔ 16 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ستھرا پنجاب، صاف ستھرا پنجاب” ویژن کے تحت شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (جی ڈبلیو ایم سی) و منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی (ایس پی اے) گوجرانوالہ عبدالرازق ڈوگر نے یونین کونسل 49 کے علاقوں صفدر کالونی، بٹ کالونی، رحمان آباد، صادق آباد اور مادو خلیل کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے مختلف مقامات پر صفائی عملے سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید جانفشانی اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔سی ای او/ایم ڈی عبدالرازق ڈوگر نے صفائی کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور ایریا انچارجز کو ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے معیار کی سخت مانیٹرنگ کی جائے، ویسٹ کلیکشن کے شیڈول پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مقام پر کوڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کے ہر علاقے کو یکساں بنیادوں پر صفائی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب انسانی و مشینی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔سی ای او عبدالرازق ڈوگر نے شہریوں کو یقین دلایا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور صفائی کے نظام کو مزید فعال بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صاف ستھرا اور صحت مند ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اسی مقصد کے تحت گوجرانوالہ میں صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں، صفائی عملے کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کریں اور شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائیں۔سی ای او/ایم ڈی عبدالرازق ڈوگر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ "ستھرا پنجاب” پروگرام کے اہداف کے حصول، شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے

جی ڈبلیو ایم سی اور ستھرا پنجاب ایجنسی کی تمام ٹیمیں بھرپور انداز میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور گوجرانوالہ کو صاف، خوبصورت اور مثالی شہر بنانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں