گلگت بلتستان میں عام انتخابات میں کامیاب 4 آزاد اراکین قانون ساز اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی
گلگت بلتستان عام انتخابات میں کامیاب 4 آزاد اراکین قانون ساز اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):گلگت بلتستان میں عام انتخابات میں کامیاب 4 آزاد اراکین قانون ساز اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔یہ فیصلہ انہوں نے وفاقی وزیر و استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کے ساتھ ملاقات میں کیا۔
آئی پی پی میں شامل ہونے والوں میں جی بی اے 23 گانچھے 2 سے ممبر اسمبلی انور علی ، جی بی اے 24 گانچھے 3 سے اسد شفیق، جی بی اے 15 دیامیر 1 سے محمد دلپذیر اور جی بی اے 21 غزر 3 سے امان علی شامل ہیں۔
عام انتخابات میں آئی پی پی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہو سکا تھا، اب چار آزاد ممبران کی شمولیت کے بعد آئی پی پی اسمبلی میں تیسری بڑی پارٹی بن گئی ہے۔








