بھکر ،عشرہ محرم الحرام ڈی سی نے ہسپتال عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی، ایمرجنسی سروسز اور ادویات کا جائزہ
بھکر ،عشرہ محرم الحرام ڈی سی نے ہسپتال عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی، ایمرجنسی سروسز اور ادویات کا جائزہ

مزید خبریں
بھکر۔ 16 جون (اے پی پی):ڈی سی بھکر نے عشرہ محرم کے دوران ہسپتال عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی، ایمرجنسی سروسز اور ادویات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دریا خان کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا، رجسٹر حاضری چیک کرتے ہوئے ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی، ان سے علاج معالجہ اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔
احسان علی جمالی نے ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، طبی آلات کی فعالیت اور ایمرجنسی سروسز کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ڈیوٹی پر موجود رہیں اور طبی سہولیات کی فراہمی ہمہ وقت یقینی بنائی جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔








