سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو جی ایس او سرکل ملتان رضا ظفر نے کہا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی محفوظ اور مستحکم کارکردگی کے لیے سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہے۔گرڈ اسٹیشنز میں مینٹ یننس، اوورہالنگ
سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے،سپرنٹنڈنگ انجینئر

مزید خبریں
ملتان۔ 16 جون (اے پی پی):سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو جی ایس او سرکل ملتان رضا ظفر نے کہا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی محفوظ اور مستحکم کارکردگی کے لیے سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہے۔گرڈ اسٹیشنز میں مینٹ یننس، اوورہالنگ، ٹیسٹنگ اور دیگر تکنیکی کاموں کے دوران منظور شدہ حفاظتی طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا جائے۔ایس ایس اینڈ ٹی ملتان ڈویژن میں منعقدہ پروگریس ریویو اور سیفٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہ کسی بھی برقی آلات یا ہائی وولٹیج تنصیبات پر کام شروع کرنے سے قبل ورک پرمٹ، آئسولیشن، ارتھنگ اور لاک آؤٹ/ٹیگ آؤٹ طریقہ کار کو ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
اجلاس میں گرڈ اسٹیشنز کی آپریشنل کارکردگی،جاری مینٹ یننس سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔رضا ظفر نے افسران اور عملے کو سیفٹی ہیلمٹ،انسولیٹڈ گلوز، سیفٹی شوز اور دیگر حفاظتی سامان کے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ہدایات کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام گرڈ اسٹیشنز میں باقاعدگی سے سیفٹی آڈٹ، حفاظتی بریفنگز اور ٹول باکس ٹاکس کا انعقاد کیا جائے تاکہ ملازمین میں حفاظتی شعور کو مزید فروغ دیا جا سکے۔اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی۔








