گورنر خیبرپختونخوا فیصل کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس گورنر ہائوس پشاور میں منعقد ہوا، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ ،انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید ، خیبرپختونخوا اسمبلی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی شریک تھے
ڈیرہ اسماعیل خان ،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس

مزید خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان۔ 16 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس گورنر ہائوس پشاور میں منعقد ہوا، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ ،انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید ، خیبرپختونخوا اسمبلی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی شریک تھے ۔اجلاس میں دیگر حکام کے علاہ کے علاہ کمشنر ڈیرہ ، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان آن لائن شریک تھے۔ اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور سیکورٹی ادارے قیام امن کے حوالہ سے صوبائی حکومت کے ساتھ ہیں محرم الحرام کے دوران وفاقی اداروں بالخصوص واپڈا اور پی ٹی سی ایل کے ساتھ موثر رابطہ ناگزیر ہے تاکہ رات کے اوقات میں جلوسوں کے روٹس پر بجلی اور مواصلاتی سہولیات میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ ایف سی کی اضافی نفری بھی صوبائی حکومت کی ڈیمانڈ کے مطابق فراہم کی جائے گی ،گورنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے تعاون کے حوالہ سے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائے ،انہوں نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کی تیاریوں اور سیکیورٹی منصوبہ بندی کے عمل میں منتخب عوامی نمائندوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔گورنر نے کہا کہ وہ وفاقی سطح پر واپڈا اور پی ٹی سی ایل حکام سے رابطہ کریں گے تاکہ ڈیرہ اسماعیل خان انتظامیہ کو خصوصا رات کے جلوسوں کے دوران مکمل تعاون اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی کی اضافی نفری اور جدید آلات کی فراہمی کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ سے بھی رابطہ کیا جائے گا تاکہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جا سکیں








