سرگودھا ، 3 رکنی گروہ سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد

سرگودھا ، 3 رکنی گروہ سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد

سرگودھا۔ 16 جون (اے پی پی):سرگودھا کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے 3 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ۔

گرفتار ملزم وقاص، مزمل اور شہباز کے قبضہ سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے، جو بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف چوری اور نقب زنی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں