ملتان،چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ڈیرہ بگٹی بلوچستان کے رہائشی 2 گمشدہ بچے ورثا کے حوالے کر دیئے

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ڈیرہ بگٹی کے رہائشی 2 گمشدہ بچے لواحقین کی تلاش کے بعد ان کے حوالے کر دئیے گئے۔

ملتان۔ 17 جون (اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ڈیرہ بگٹی کے رہائشی 2 گمشدہ بچے لواحقین کی تلاش کے بعد ان کے حوالے کر دئیے گئے۔ بیورو ترجمان کے مطابق 12 سالہ نوران اور 11 سالہ امتیاز کو کچھ روز قبل تھانہ سیتل ماڑی کےعلاقے لاری اڈہ سے گمشدہ حالت میں حفاظتی میں تحویل لیا گیا۔ شعبہ فیملی ٹریسنگ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچوں کے لواحقین کو پیشانی سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی بلوچستان سے تلاش کیا گیا اور گمشدہ بچوں کو ان چچا میرخان کے حوالے کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ گمشدہ بچوں کو لواحقین سے ملوانا چائلڈ پرو ٹیکشن بیورو کی اولین ترجیح ہے ۔