ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ہسپتال ڈائریکٹر کی زیر صدارت ای کھلی کچہری جمعہ کو ہو گی

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ہسپتال ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل (ر) ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی کی زیر صدارت 19 جون کو ای کھلی کچہری منعقد ہو گی

ایبٹ آباد آباد۔ 17 جون (اے پی پی):ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ہسپتال ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل (ر) ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی کی زیر صدارت 19 جون کو ای کھلی کچہری منعقد ہو گی۔ ترجمان اے ٹی ایچ کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ کئی ماہ سے باقاعدگی کے ساتھ ای کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن کا مقصد عوامی مسائل کو براہ راست سن کر شکایات کا ازالہ کرنا اور ہسپتال کی خدمات کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ای کھلی کچہری جمعہ کو دوپہر 2:30 پر منعقد ہو گی۔ عوام، مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے درخواست ہے کہ ہسپتال سے متعلق اپنے مسائل، شکایات، تجاویز اور طبی سہولیات کے حوالے سے سوالات ہمارے ساتھ شیئر کریں۔ آپ اپنے سوالات اور آراء کمنٹ سیکشن میں درج کر سکتے ہیں تاکہ ان کے موثر، بروقت اور شفاف حل کے لئے ضروری اقدامات کئے جا سکیں۔ ای کھلی کچہری کا مقصد عوام اور ہسپتال انتظامیہ کے درمیان براہ راست رابطے کو فروغ دینا، عوامی مسائل کو سننا اور صحت کی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔