کراچی ۔ 8 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 209.94 پوائنٹس کے اضافے سے 41259.16 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 35 ارب 39 کروڑ 9 لاکھ 13 ہزار 7 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 15 کروڑ 8 لاکھ 41 ہزار 505 روپے کی تیزی رونماءہوئی تاہم خرید و فروخت میں …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 209.94 پوائنٹس کے اضافے سے 41259.16 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 8 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 209.94 پوائنٹس کے اضافے سے 41259.16 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 35 ارب 39 کروڑ 9 لاکھ 13 ہزار 7 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 15 کروڑ 8 لاکھ 41 ہزار 505 روپے کی تیزی رونماءہوئی تاہم خرید و فروخت میں 92 لاکھ 11 ہزار 650 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 209.94 پوائنٹس کے اضافے سے 41259.16 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 122.13 پوائنٹس کی تیزی سے 21075.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔








