دعاہے کہ نیا ہجری سال ملک و قوم اور عالم اسلام کیلئے باعث رحمت و برکت ہو، مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز نے نئے ہجری سال کے آغاز پراپنے پیغام میں کہا کہ دعاہے کہ نیا اسلامی سال امن و سلامتی اور سکون کا پیغام لائے۔ دعاہے کہ نیا ہجری سال امت مسلمہ کے لئے وحدت و اتحاد کا پیعامبر ہو

لاہور۔17جون (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز نے نئے ہجری سال کے آغاز پراپنے پیغام میں کہا کہ دعاہے کہ نیا اسلامی سال امن و سلامتی اور سکون کا پیغام لائے۔ دعاہے کہ نیا ہجری سال امت مسلمہ کے لئے وحدت و اتحاد کا پیعامبر ہو۔ دعاہے کہ نیا اسلامی سال 1448ہجری پاکستان کے لئے امن و ترقی کا سال ہو۔دعاہے کہ نیا ہجری سال ہر سو خوشحالی و خوشیاں اور امن لائے۔ وزیراعلی نے کہا کہ دعاہے کہ نیا ہجری سال پاکستان، پاکستانی قوم اور عالم اسلام کے لئے باعث رحمت و برکت ہو۔ محرم الحرام ہمیں نواسہ رسول سیدنا امام حسینؑ کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ سیدنا امام حسین ؑ کا فلسفہ قربانی ہر دور کے مظلوم کو حو صلہ دیتا ہے اور ظالم کوللکارتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی انتظامات اور سیکورٹی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مزید خبریں