خیبرپختونخوا کےوزیر اطلاعات شفیع جان نے کوہاٹ میں ہائیر سیکنڈری سکول کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

خیبرپختونخوا کےوزیر اطلاعات شفیع جان نے بدھ کے روز کوہاٹ میں ہائیر سیکنڈری سکول کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

پشاور۔ 17 جون (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے بدھ کے روز کوہاٹ میں ہائیر سیکنڈری سکول کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق شفیع جان نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول بہزادی چکرکوٹ کو ہائیر سیکنڈری سطح تک اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ چار کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیمی نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کے لئے پُرعزم ہےصوبے کے 7,192 سکولوں میں اے آئی اور کوڈنگ کورسز کے ساتھ 51,780 کروم بکس کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے لیے تقریباً دو ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں ،کوہاٹ میں پرائمری سے ہائیر سیکنڈری سطح تک درجنوں سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں خواتین یونیورسٹی، ڈگری کالج اور ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ہے،یہ منصوبے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت تعلیمی ڈھانچے کی مزید بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ کوئی بچہ تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہ رہے۔

مزید خبریں