چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے گوانگ ڈا الیکٹرک وہیکل (ای وی) ٹریننگ بیس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے الیکٹرک وہیکل سیکٹر سے متعلق جدید تربیتی سہولیات کا جائزہ لیا اور نوجوانوں کی فنی مہارتوں میں اضافے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کا چین میں جدید الیکٹرک وہیکل تربیتی مرکز کا دورہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔17جون (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے گوانگ ڈا الیکٹرک وہیکل (ای وی) ٹریننگ بیس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے الیکٹرک وہیکل سیکٹر سے متعلق جدید تربیتی سہولیات کا جائزہ لیا اور نوجوانوں کی فنی مہارتوں میں اضافے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران رانا مشہود احمد خاں نے جدید ای وی لیبارٹریوں اور ورکشاپس کا معائنہ کیا جہاں ماہرین نے الیکٹرک وہیکل انڈسٹری میں استعمال ہونے والے جدید آلات، صنعتی سیمولیٹرز اور خودکار نظاموں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ انہوں نے ٹرینرز، تکنیکی ماہرین اور طلبہ سے ملاقات بھی کی اور ای وی ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم کے جدید رجحانات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ عملی تربیت اور صنعت کی ضروریات کے مطابق مہارتوں کا حصول نوجوانوں کو مستقبل کے روزگار کے مواقع کے لیے تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الیکٹرک موبیلٹی جیسے ابھرتے ہوئے شعبے نوجوانوں کے لیے روزگار، کاروبار اور تکنیکی ترقی کے نئے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بن سکیں اور قومی ترقی میں موثر کردار ادا کر سکیں۔یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان فنی و پیشہ ورانہ تربیت، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں ممالک نے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ افرادی قوت تیار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے، مہارتوں کے فروغ اور بین الاقوامی شراکت داریوں کے ذریعے پائیدار معاشی ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ پاکستان کے نوجوان جدید ٹرانسپورٹ اور صاف توانائی پر مبنی مستقبل میں فعال کردار ادا کر سکیں۔








