اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈائون جاری

اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈائون جاری رہا، سنگین جرائم میں ملوث 21 اشتہاری مجرمان سمیت 31 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیے

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈائون جاری رہا، سنگین جرائم میں ملوث 21 اشتہاری مجرمان سمیت 31 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیے۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ کراچی کمپنی،تھانہ شالیمار، تھانہ ترنول، تھانہ کھنہ، تھانہ کرپا، تھانہ سہالہ، تھانہ ہمک، تھانہ لوہی بھیر، تھانہ شہزاد ٹائون اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے گرام 625آئس، 10 بوتل شراب،ایک رائفل اور مختلف بور کے چھ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 21مجرم کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ’’پکار-15‘‘ پر فوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔

مزید خبریں