انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے
پنجاب پولیس کے 17 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

مزید خبریں
لاہور۔17جون (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) فیصل علی راجہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 17 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی نے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید محنت اور لگن سے محکمانہ فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر افسر و اہلکار کا حق ہے جو اسے بروقت دیا جا رہا ہے۔








