الخدمت فاؤنڈیشن نے خیبرپختونخوا کے انتہائی دور افتادہ ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے مذید15 نادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کر کے نئے جوڑوں کو لاکھوں روپے مالیت کی روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی فراہم کیں
الخدمت فاؤنڈیشن نے ضلع چترال کے مذید 15 نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کاانتظام کردیا

مزید خبریں
پشاور۔ 17 جون (اے پی پی):الخدمت فاؤنڈیشن نے خیبرپختونخوا کے انتہائی دور افتادہ ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے مذید15 نادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کر کے نئے جوڑوں کو لاکھوں روپے مالیت کی روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی فراہم کیں جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخواکے تحت اب تک آسان نکاح پراجیکٹ کےتحت نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی سہولت سے مستفید ہونے والے گھرانوں کی تعداد747ہوگئی۔چترال میں 15یتیم اورنادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کے سلسلے میں پولوگراونڈ چترال سٹی میں جماعت اسلامی کے سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب کااہتمام کیاگیا ۔ اس موقع پر سابق سینئر صوبائی وزیر اور جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی کے امیر عنایت اللہ خان مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں معروف سماجی شخصیت حاجی حکمان الدین، صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا شمالی فضل محمود، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر وجیہ الدین، ضلعی صدر عبد الحق سمیت معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں 15جوڑوں کے عزیزواقارب دوست احباب پر مشتمل 300سے زائد مہمانوں کےلیے پرتکلف دعوت ولیمہ کااہتمام بھی کیاگیاجبکہ ہر جوڑے کو 2لاکھ روپے مالیت کے روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء بھی فراہم گی گئیں جن میں ڈبل بیڈز،واشنگ مشین،بیڈسٹل فین،ڈریسنگ ٹیبل،سلائی مشین،استری،واٹر،چائے اورڈنر سیٹ سمیت روزمرہ اشیاء کی 38اشیاء شامل تھیں۔اجتماعی شادیوں کی اس تقریب کے جملہ اخراجات الخدمت کے دیرینہ ڈونرحاجی حکمان الدین سمیت دیگر مخیر شخصیات نے سپانسر کئے تھے۔اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا اسرار الدین نے نئے جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔








