شرجیل انعام میمن نے سندھ حکومت کے مالی سال کے بجٹ کو عوام دوست، متوازن اور ترقیاتی ترجیحات کا عکاس قرار دیا

سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے سندھ حکومت کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کو عوام دوست، متوازن اور ترقیاتی ترجیحات کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی زیر قیادت سندھ حکومت نے ہمیشہ روزگار، تعلیم، صحت اور عوام کی فلاح و بہبود کے شعبوں میں سہولیات فراہم کی ہیں

کراچی۔ 17 جون (اے پی پی):سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے سندھ حکومت کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کو عوام دوست، متوازن اور ترقیاتی ترجیحات کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی زیر قیادت سندھ حکومت نے ہمیشہ روزگار، تعلیم، صحت اور عوام کی فلاح و بہبود کے شعبوں میں سہولیات فراہم کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ سندھ کے روشن مستقبل، معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کی مضبوط بنیاد کا کام کرے گا۔ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹیکس فری بجٹ سندھ کے عوام کے لیے ریلیف، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کرآیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم اجرت میں 40ہزارروپے سے بڑھا کر 43ہزار روپے کرنا محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اور خوش آئند قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا ترقیاتی وژن محض اعلانات تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کی پشت پناہی عملی اقدامات سے ہے جس کا ثبوت گزشتہ مالی سال کے دوران 900 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ ترقیاتی سرمایہ کاری سے ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ پیپلز ہائوسنگ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا ایک منفرد عوامی فلاحی اقدام ہے جس کے ذریعے لاکھوں خاندانوں کو اپنے گھر فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں