فیصل آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 33 ملزمان کو گرفتار کرلیا

فیصل آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 33 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ منشیات اور مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ ضلع بھر میں سرچ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اہم گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں

فیصل آباد۔ 17 جون (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 33 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ منشیات اور مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ ضلع بھر میں سرچ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اہم گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔سنگین جرائم میں ملوث 33 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔8 منشیات فروش گرفتار کر کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس، آئس اور شراب برآمد کی گئی۔

ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔فیصل آباد پولیس 8 اشتہاری اور 10 عدالتی مفرور ملزمان بھی گرفتار کئے۔ ملزمان سے اسلحہ منشیات اور مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

مزید خبریں