نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی
نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اورترک وزیرِ خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ پیشرفت اور باہمی مفاہمت کا خیرمقدم کیا اور 19 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر متوقع دستخط کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہونے والے ریجنل فور (R-4) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔








