پاکستان کے فری لانسرز نے جاری مالی سال کے دوران1.6 ارب ڈالر کازرمبادلہ کماکر ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان کے فری لانسرز نے مالی سال کے دوران1.6 ارب ڈالر کازرمبادلہ کمایا، مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):پاکستان کے فری لانسرز نے جاری مالی سال کے دوران1.6 ارب ڈالر کازرمبادلہ کماکر ریکارڈ قائم کر دیا۔وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ مالی سال 2026 کے پہلے 11 ماہ میں پاکستانی فری لانسرز نے 1.6 ارب ڈالر کی برآمدی آمدن حاصل کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہے۔ مئی 2026 میں فری لانسرز نے 169 ملین ڈالر کمائے جو مئی 2025 کے مقابلے میں 87 فیصد زیادہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے فری لانسرز ٹیکنالوجی، تخلیقی خدمات اور عالمی ڈیجیٹل معیشت میں اپنی مہارت کا لوہا منوا رہے ہیں، وہ نہ صرف عالمی منڈی میں مسابقت کر رہے ہیں بلکہ جدت، معیار اور پیشہ وارانہ صلاحیت کے ذریعے ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ بھی کما رہے ہیں۔خرم شہزادنے کہاکہ صلاحیت، ٹیکنالوجی اور عالمی رسائی پاکستان کے نوجوانوں کو نئی بلندیوں تک لے جا رہی ہے اور فری لانسنگ کا شعبہ ملک کی ڈیجیٹل معیشت اور برآمدات کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔








