بیلجیم سے تعلق رکھنے والے سٹار سائیکلسٹ واؤٹ وان آرٹ کہنی کی شدید انجری اور اس میں انفیکشن کے باعث آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس سے باہر ہو گئے ہیں۔بی بی سی کے مطابق رواں سال اپریل میں پیرس روبیکس جیتنے والے 31 سالہ وان آرٹ اپنی ٹیم وزما کے لیے ایک انتہائی اہم رائیڈر ہیں، جہاں وہ چار بار کے گرینڈ ٹور فاتح جونس …
ٹور ڈی فرانس ریس، بیلجیم کے مایہ ناز سائیکلسٹ واؤٹ وان آرٹ کہنی کی انجری کے باعث ریس سے باہر

مزید خبریں
بارسلونا۔18جون (اے پی پی):بیلجیم سے تعلق رکھنے والے سٹار سائیکلسٹ واؤٹ وان آرٹ کہنی کی شدید انجری اور اس میں انفیکشن کے باعث آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس سے باہر ہو گئے ہیں۔بی بی سی کے مطابق رواں سال اپریل میں پیرس روبیکس جیتنے والے 31 سالہ وان آرٹ اپنی ٹیم وزما کے لیے ایک انتہائی اہم رائیڈر ہیں، جہاں وہ چار بار کے گرینڈ ٹور فاتح جونس وینگیگارڈ کے ساتھ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے تھے۔
واؤٹ وان آرٹ گزشتہ ہفتے فرانس میں ہونے والی ٹور اوورنی رون آلپس سٹیج ریس سے قبل ٹریننگ کے دوران گر کر زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی کہنی کا زخم بگڑ گیا اور اس میں انفیکشن پیدا ہو گیا۔اس حوالے سے وان آرٹ کا کہنا ہے کہ ٹور ڈی فرانس ہر سال ان کے بڑے اہداف میں شامل ہوتا ہے، لیکن بدقسمتی سے ٹریننگ کے دوران حادثے نے ان کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا کیونکہ کہنی کا زخم اب تک ٹھیک نہیں ہو سکا ہے۔
وزما ٹیم کے بیان کے مطابق وان آرٹ کو ہسپتال منتقل کر کے زخم صاف کیا گیا تھا اور وہ ایک رات ڈاکٹروں کی زیر نگرانی بھی رہے، مگر وہ وقت پر فٹ ہونے میں ناکام رہے۔رواں سیزن میں شاندار فارم میں نظر آنے والے وان آرٹ نے پیرس روبیکس میں ٹور ڈی فرانس کے چار بار کے چیمپئن تیڈیج پوگاچر کو شکست دی تھی، تاہم اب وہ اس میگا ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ٹیم وزما کی جانب سے 23 جون کو وان آرٹ کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کیا جائے گا جبکہ ٹور ڈی فرانس کا باقاعدہ آغاز 4 جولائی کو بارسلونا سے ہو رہا ہے۔








