ایف آئی اے نے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مصدق حسین کے نام سے ہوئی ہے جسے شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے لاہور نے شہری کو فروخت کرنے والےانسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
لاہور۔18جون (اے پی پی):ایف آئی اے نے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مصدق حسین کے نام سے ہوئی ہے جسے شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے ایک شہری کو کمبوڈیا میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر ورک ویزا کے لیے5 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کیے۔ بعد ازاں ملزم نے شہری کو کمبوڈیا میں ایک بلیک لسٹ کمپنی کے پاس 10 ہزار امریکی ڈالر کے عوض فروخت کر دیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید حقائق جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








