روس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 2 افراد ہلاک

روس کے ماسکو ریجن میں واقع ویخریوو ایئر فیلڈ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق علاقائی ہنگامی سروسز نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ ضلع سرگیئیف پوساد میں اُس وقت پیش آیا جب طیارہ لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔

ماسکو۔18جون (اے پی پی):روس کے ماسکو ریجن میں واقع ویخریوو ایئر فیلڈ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق علاقائی ہنگامی سروسز نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ ضلع سرگیئیف پوساد میں اُس وقت پیش آیا جب طیارہ لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔

طیارہ زمین سے ٹکراتے ہی آگ کی لپیٹ میں آ گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، تاہم زمین پر موجود کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ■