بھکر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ، 3 ملزمان گرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بھکر۔پولیس کا ایکشن ،اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار، مقدمات درج ،ترجمان

مزید خبریں
بھکر۔ 18 جون (اے پی پی):بھکر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ، 3 ملزمان گرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ڈی پی او دریا خان محمد اعظم خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی دریا خان نجیب اللہ ریاض، سب انسپکٹر ناصر شاہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اسلم اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر الطاف حسین پر مشتمل پولیس ٹیم نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ایک اشتہاری مجرم، ایک ناجائز اسلحہ رکھنے والا اور ایک منشیات فروش شامل ہے۔
پولیس نے ملزم فیاض ولد خدا بخش سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 313/26 درج کر لیا گیا۔اسی طرح تھانہ سٹی دریا خان پولیس نے ملزم محمود ولد برکت علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 18 لیٹر شراب برآمد کی، جس کے خلاف مقدمہ نمبر 312/26 درج کر لیا گیا۔
علاوہ ازیں، مقدمہ نمبر 64/26 بجرم 489-F تعزیراتِ پاکستان تھانہ سٹی دریا خان میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہد محمود ولد غلام اکبر سکنہ بلو خیل، ضلع میانوالی کو گرفتار کر لیا گیا۔بھکر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ضلع میں امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔








