بھارتی سرپرستی میں فتنہ الہندوستان بلوچستان کے امن کو تباہ کر کے خطے کے استحکام کا دشمن بن گیا

بھارتی سرپرستی میں فتنہ الہندوستان بلوچستان کے امن کو تباہ کر کے خطے کے استحکام کا دشمن بن گیا،بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان (بی ایل اے)بلوچ عوام کے حقوق کی آڑمیں اپنےہی لوگوں کا معاشی قتل کرنے لگا۔تفصیلات کے مطابق عالمی ذرائع ابلاغ بھی بلوچستان میں بھارتی آلہ کار فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی کے پیچھے اصل حقائق سے پردہ اٹھانے لگے ۔

کوئٹہ۔18جون (اے پی پی):بھارتی سرپرستی میں فتنہ الہندوستان بلوچستان کے امن کو تباہ کر کے خطے کے استحکام کا دشمن بن گیا،بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان (بی ایل اے)بلوچ عوام کے حقوق کی آڑمیں اپنےہی لوگوں کا معاشی قتل کرنے لگا۔تفصیلات کے مطابق عالمی ذرائع ابلاغ بھی بلوچستان میں بھارتی آلہ کار فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی کے پیچھے اصل حقائق سے پردہ اٹھانے لگے ۔

عالمی جریدے ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق فتنہ الہندوستان جو باقاعدہ دہشتگرد تنظیم قرارپاچکی ہےاس کا مقصد بلوچستان کامعاشی گلا گھونٹنا ہے،یہ دہشت گرد گروہ سپلائی گاڑیوں، ٹرینوں اورمواصلاتی نظام کونشانہ بنا کرتجارتی راہداریوں اورروزگارمیں رکاوٹ ڈال رہا ہے ، امریکا اگست2025جبکہ آسٹریلیا اور برطانیہ2026 میں بی ایل اے کو باضابطہ طور پر دہشتگرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔ٹی آر ٹی ورلڈکے مطابق فتنہ الہندوستان کی کارروائیاں اس لئےبھی خطرہ ہو سکتی ہیں کہ گوادر بندرگاہ خطے کے ممالک کوبحیرۂ عرب تک تجارتی راستہ فراہم کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق دہشت گردی کے ذریعےبلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کے پیچھےناپاک بھارتی کردار واضح ہوچکا ہے،جنوبی ایشیا،وسطی ایشیا،مشرق وسطیٰ اور چین کیلئے اہم ترین تجارتی راستہ بلوچستان میں بیرونی ایما پردہشت گردی کی جا رہی ہے، فتنہ الہندوستان اپنے سرپرست بھارت کی ایماپر دہشت گردی کے ذریعے بلوچستان میں ترقی کا عمل روکنا چاہتا ہے۔

 

مزید خبریں