حکومت تمام متعلقہ شراکت داروں سے مشاورت کے ذریعے متوازن اور کاروبار دوست ماحول برقرار رکھنے میں پرعزم ہے، وزیرِ مملکت برائے خزانہ کی اے پی ایف ڈی اے کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

وزیرِ مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہاہے کہ حکومت تمام متعلقہ شراکت داروں سے مشاورت کے ذریعے متوازن اور کاروبار دوست ماحول برقرار رکھنے میں پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں آل پاکستان فرٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ایف ڈی اے) کے وفد سے ملاقات میں کہی

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہاہے کہ حکومت تمام متعلقہ شراکت داروں سے مشاورت کے ذریعے متوازن اور کاروبار دوست ماحول برقرار رکھنے میں پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں آل پاکستان فرٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ایف ڈی اے) کے وفد سے ملاقات میں کہی ، ملاقات میں زرعی سپلائی چین اور مجموعی مالیاتی پالیسی کے فریم ورک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے ملک بھر میں کھاد سمیت زرعی ضروریات کی فراہمی کے نظام میں اپنے کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ وہ کاشتکاروں تک ضروری زرعی ان پٹس کی بروقت ترسیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وفد نے وفاقی بجٹ 27 ۔ 2026 کے تناظر میں ٹیکس اور ریگولیٹری معاملات پر بھی اپنی آرا پیش کیں اور زور دیا کہ مالیاتی پالیسیاں مارکیٹ کی زمینی حقیقتوں اور ڈسٹری بیوشن نظام کی عملی ضروریات سے ہم آہنگ ہونی چاہئیں۔وزیرِ مملکت نے زرعی پیداوار اور مجموعی معیشت میں کھاد کی تقسیم کے نظام کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیا اور یقین دہانی کرائی کہ ان سفارشات پر مناسب غور کیا جائے گا۔

انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام متعلقہ شراکت داروں سے مشاورت کے ذریعے متوازن اور کاروبار دوست ماحول برقرار رکھا جائے گا۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ مالیاتی استحکام، زرعی پیداوار میں بہتری اور ملک کے زرعی سپلائی چین کے موثر اور ہموار تسلسل کے لیے مسلسل رابطہ اور تعاون ناگزیر ہے۔

 

مزید خبریں